Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسری مرتبہ قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دینگے، ہیری کین

 
ماسکو: انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان ہیری کین نے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ آج دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن کی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں 0-2سے شکست دینے کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ سویڈن سے کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ کروشیا کے خلاف میچ میں کامیابی کے لئے سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ ٹیم کی تمام تر توجہ کروشیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل پر مرکوز ہے۔ ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے پر بہت خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انکی پوری کوشش ہے کہ دوسری مرتبہ فائنل جیت کر ملک و قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیں۔ 

شیئر: