Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ پر قسمت مہربان،کولمبیا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں

ماسکو:ناک آوٹ مرحلے کے آخری میچ میں انگلینڈ نے کولمبیا کو پینلٹی شوٹ پر شکست دیدی ۔میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں 1-1گول کر سکیں ۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے لیکن کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔کھیل کے 57میں منٹ میں کولمبین کھلاڑی کے ہیری کین کو فاول کے ذریعے روکنے پر انگلینڈ کو پینلٹی کک مل گئی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے گول کر دیا۔ فیفا ورلڈ کپ کے ناک آوٹ مرحلے کے آخری میچ کے آخری منٹ میں کولمبیا کے اسٹرائیکر یری مینانے خوبصورت ہیڈر سے گول کر کے میچ کا نتیجہ برابر کر دیا۔  میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ پر ہوا جس میں انگلینڈ کی قسمت نے ساتھ دیا اور کولمبیا کی سپر فٹ اور فیورٹ ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2018ءسے باہر ہوگئی۔

شیئر: