Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی کیس : متھن کے ملزم بیٹے نے شادی کرلی

نئی دہلی۔۔۔۔زیادتی کیس کے ملزم متھن چکرورتی کے بیٹے مہا اکشے نے آخر کار اپنی گرل فرینڈ مدالسا سے شادی کرلی۔ دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ واضح ہو کہ دونوں کی شادی 7جولائی کو متعین تھی لیکن جب پولیس کیس کی چھان بین کرنے کیلئے پہنچی تو شادی موخر کرنا پڑی۔ ویسے دونوں کی شادی کہاں ہوئی اس سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں ۔ دہلی کی روہنی کورٹ نے مہا اکشے اور اس کی ماں یوگیتا بالی کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ممبئی ہائیکورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دی تھی جو عدالت نے خارج کردی تھی۔شادی سے کچھ دنوں قبل ایک بھوجپوری اداکارہ نے شکایت درج کراتے ہوئے متھن کے بیٹے پر الزام عائد کیا تھا کہ مہااکشے نے شادی کا جھانسہ دیکر تقریباً4سال زیادتی کا نشانہ بنایا،بعد ازاں یوگیتا بالی نے اُسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی میں نظم و نسق کی صورتحال ابتر، اکھلیش یادو

شیئر: