ورچوَل آئی ڈی بنا نے کا طریقہ
وارانسی۔۔۔۔موبائل سم خریدنے، بینک اکاؤنٹ کھولنے ، پنشن یا اسکالر شپ حاصل کرنے کیلئے آدھار کی معلومات جمع کراتے وقت آدھار نمبر کی بجائے 16ہندسوں والاورچوَلآئی ڈی ( وی آئی ڈی) پیش کرسکتے ہیں۔ فنگر پرنٹ کے ذریعے آدھار کارڈ کی معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔آدھار کارڈ ایجنسیوں کے اہلکاروں کے مطابق آئی ڈی سسٹم یکم مارچ سے نافذ ہونے والا تھا لیکن بینکوں سمیت ملک کے مختلف اداروں اور محکموں کے سسٹم اپ ڈیٹ کرانے کیلئے 3ماہ کی مزید مہلت دی گئی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔یہ کارروائی صرف آدھارکارڈ کے حامل افراداور معلومات کیلئے ہے۔
ورچوَل آئی ڈی جنریٹ کرنے کا طریقہ:
ماہرین کے مطابق ورچوَل آئی ڈی بنانے کیلئے resident.uidai.gov.inپورٹل کے ہوم پر جائیں۔ اس کے رائٹ سائڈ پر دیئے گئے آپشن جنریٹ یووَر وی آئی ڈی پر کلک کریں جو پیج کھلے گا، اس پر آدھار نمبر ڈالیں۔ اس کے بعد سیکیورٹی کوڈ آئے گا۔ اسے انٹر کریں ۔پھر آپ کے موبائل پر ایک نمبر (او ٹی پی) آئے گا، اس نمبر کو مطلوبہ جگہ پر ڈالتے ہی آپ کے موبائل پر 16نمبروں والا ورچوَل آئی ڈی(وی آئی ڈی) آجائیگا۔ اس نمبر کے کارآمد اور انتہاکی تاریخ متعین نہیں کی گئی ۔