Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ‘‘ اسکیم سے روزگار کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، وزیر اعلیٰ

لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اتر پردیش میں نہایت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعت (ایم ایس ایم ای) کے شعبہ میں آمدنی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ اس شعبے کی حوصلہ افزائی کیلئے پالیسیاں وضع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خصوصی اسکیم ’’ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ‘‘نافذ کی ہے۔ اس ضمن میں آئندہ ماہ اجلاس منعقد ہوگا۔ صنعتکاروں کو ہرممکن تعاون دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اپیل کی کہ ریاست میں صنعتی ادارے قائم کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ انڈین انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوپی صنعتی اجلاس 2018ء کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای شعبہ میں روز گار کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اسکیم کے ذریعے تقریباً2کروڑ نوجوانوں کو روزگار مہیا کرایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -کرنٹ لگنے سے 2بھائیوں کی موت

شیئر: