ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ،1769ارب روپے کے اثاثے ظاہر
جمعرات 12 جولائی 2018 3:00
اسلام آباد...ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے پاکستانیوں نے1769ارب روپے کے ملکی اور بیرونی اثاثے ظاہر کر دیئے ۔اسکیم سے اب تک97ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع ہوا ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی ا سکیم کے ذریعے پاکستانیوں نے اب تک1769ارب روپے مالیت کے ملکی اور بیرونی اثاثے ظاہر کر د ئیے۔ بیرونی اثاثوں کی مالیت 577جبکہ ملکی اثاثوں کی مالیت1192ارب روپے ہے۔ اس ا سکیم سے اب تک55225افراد نے فائدہ اٹھایا اور 97ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع ہوا ہے۔