Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور حملہ: کے پی کے میں بڑی انتظامی تبدیلیوں کی تجویز

پشاور:  کے پی کے کی نگراں حکومت نے اے این پی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملے کی ذمے داری چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس پر ڈال دی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی نگراں حکومت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش بھی کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگارں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری کامران نوید بلوچ اور انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر نے حفاظتی اقدامات کی ہدایات کو غیر سنجیدہ لیا لہٰذا ان کی خدمات وفاق کے حوالے کرنے کے لیے کارروائی کی جائے۔
مراسلے میں تجویز دی گئی کہ موجودہ چیف سیکرٹری کی جگہ احمد حنیف اورکزئی کو تعینات کردیا جائے جبکہ آئی جی محمد طاہر کو ہٹا کر ان کی جگہ ڈاکٹر نعیم خان کو آئی جی خیبرپختونخوا مقرر کیا جائے جبکہ کمشنر پشاور کو ہٹا کر پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ اکبر خان کو کمشنر پشاور کا اضافی چارج دیا جائے ۔
مراسلے کے مطابق سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان بھی حکومت اور ایجنسیوں کے درمیان رابطے رکھنے میں ناکام رہے ، اس لیے ان کی جگہ بھی ہٹاکر سیکرٹری ماحولیات اور ذاکر آفریدی کو سیکرٹری داخلہ تعینات کیا جائے ۔
مزید پڑھیں:- - - -پشاور دھماکہ،طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

شیئر: