Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد رفیق دھاندلی کے الزامات سے بری

لاہور:  عدالت عظمیٰ نے گزشتہ عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس میں ن لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں این اے 125 سے ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے تاہم الیکشن کے نتائج کو پی ٹی آئی کے حامد خان نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کررکھا تھا۔ الیکشن ٹربیونل نے 2015ء میں حامد خان کی عذر داری پر این اے 125 کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر ضمنی انتخاب کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹریبونل کے جج جاوید رشید محبوبی کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے آج لاہور رجسٹری میں سماعت کے بعد جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے خواجہ سعد رفیق کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ اس طرح لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات سے بری ہوگئے ۔
مزید پڑھیں:- - - -زرداری آج سپریم کورٹ میں پیش ہونگے

شیئر: