2ٹرکوں میں خوفناک تصادم، آگ کے شعلوں میں تبدیل،2افراد جھلس گئے
جمعرات 12 جولائی 2018 3:00
ہردوئی۔۔۔۔ہردوئی کے جہانی کھیڑا میں آمنے سامنے سے آنے والے 2ٹرکوں میں خوفناک تصادم ہوگیا جس سے ٹرک آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگئے۔حادثے میں 2افراد شدید زخمی ہوگئے اور متعدد افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار اور فائر بریگیڈ کی ٹیموںنے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی کی۔گاؤں والے بھی امدادی ٹیموں کے ساتھ آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف رہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 3سے4افراد ٹر ک میں پھنس گئے ۔ آگ اتنی شدید تھی کہ انہیں باہر نکالنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس نے زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچایا اورحادثے کی رپورٹ درج کرکے واقعہ کی چھان بین شروع کردی۔