لندن ..... انسانی جسم میں2طرح کے کولیسٹرول پائے جاتے ہیں جن میں ”گڈ یا اچھا کولیسٹرول“ ( ایچ ڈی ایل) اور ”بیڈ یا برا کولیسٹرول“ (ایل ڈی ایل) شامل ہیں۔ ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو جسم کے خلیوں اور خلیوں کے نظام کا ایک اہم جز تصور کیا جاتا رہا ہے۔ جاپان میں کی جانی والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ”گڈ کولیسٹرول“ بھی دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے لیکن صرف اس صورت میں جب انسانی جسم میں ایچ ڈی ایل کی شرح بہت زیادہ بڑھ جائے۔ 40 سے 89 سال کی عمر کے 43 ہزار افراد پر 12 سال تک تحقیق کی گئی جس کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ جن افراد میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کا لیول ڈی ایل /90 ایم جی سے زیادہ ہو ان میں دل کی بیماری سے ہلاک ہونے کا خطرہ ان افراد کی نسبت 2.4 گنا زیادہ ہے جن کا ایچ ڈی ایل لیول 40 سے ڈی ایل /59 ایم جی ہو۔