نیویارک۔۔۔۔اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے خبردار کیاہے کہ سعودی عرب ہر جگہ لبنانی حزب اللہ سے ٹکر لے گا۔ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد الحدیدہ کو پرامن طریقے سے اپنے کنٹرول میں لے لے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الوقت سفارتی مشن کو سرخرو کرنے کیلئے الحدیدہ میں عسکری کارروائی معطل کردی گئی ہے۔