Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری صحت اداروں میں 41فیصد غیر ملکی

ریاض۔۔۔۔2017ءکے اختتام تک آنیوالے اعدادو شمار سے پتہ چلا ہے کہ سعودی عرب کے سرکاری صحت اداروں میں کام کرنیوالے غیر ملکیوں کا تناسب 41فیصد ہے۔ ان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 26ہزار ریکارڈ کی گئی۔ ان میں ڈاکٹرز ، نرس ، فارماسسٹ اور امدادی طبی عملے کے کارکن شامل ہیں۔ سعودیوں کی تعداد 126694پائی گئی۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق صحت اداروں میں کام کرنیوالے ڈاکٹروں کی مجموعی تعداد 58 ہزار955پائی گئی۔ ان میں 63.41فیصد غیر ملکی ہیں۔ ان کی تعداد 37 ہزار386جبکہ سعودی ڈاکٹروں کی تعداد 21 ہزار569ریکارڈ کی گئی۔ غیر ملکی ڈینٹسٹ کی تعداد 2965(18.27فیصد) ریکارڈ کی گئی۔
 

شیئر: