کابل۔۔۔ افغان طالبان کی شمالی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کیخلاف جنگی کارروائی کے نتیجے میں 40 افغان اہلکار ہلا ک ہو گئے ۔ جمعہ کو ترجمان وزارت دفاع محمد ردمانش اور دیگر افغان سیکیورٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ تصدیقی بیان میں کہا گیا کہ عسکریت پسندوں نے نائٹ ویژ ن گاگلز استعمال کرتے ہوئے متعدد افغان ملٹری بیس اور صوبے قندوز کے ضلع دشتِ آرچی میں قائم فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 40فوجی اہلکار جاں بحق جبکہ 10 سے 15 افغان اہلکار بھی ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہیں۔محمد ردمانش نے کہا کہ طالبان کیخلاف فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔طالبان جنگجوؤں نے نائٹ ویژن گاگلز کا استعمال کرتے ہوئے افغان اہلکاروں کے انتہائی قریب پہنچے سکے تھے تاہم حملے کے بعد طالبان نے جدید ہتھیار،ہمویز گاڑیاں اور دیگر سامان اپنے قبضے میں کرلیا جس میں نائٹ ویژن گوگلز بھی ہیں۔ترجمان شاہین آرمی کورپس 209 کے محمد حنیف کا کہنا تھا کہ طالبان نے 2فوجی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کیا،تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوابی حملے میں طالبان کو بھاری نقصان ہوا۔دوسری جانب طالبان نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ متعدد فوجی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرلیا جس میں تقریباً 11 پوسٹیں شامل ہیں اور حملوں میں 65 افغان اہلکار ہلاک ہوئے۔