Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی تھریسامے کے بریگزٹ منصوبہ پر نکتہ چینی

لندن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریگزٹ معاہدہ کے بعد یوروپی یونین کے سلسلے میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کی تجاویز کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے برطانیہ کے ساتھ آزادانہ تجارت کرنا ناممکن ہوسکتا ہے۔ صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ برطانیہ کا دورہ کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے تھریسا مے کے ساتھ عشائیے سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھریسا مے کی تجویز برطانیہ کو یوروپی یونین کے قریب لائے گا اور ا سے نئے ٹرانس اٹلانٹک تجارتی معاہدہ کا امکان ختم ہوسکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ اس طرح کا معاہدہ کرتے ہیں تو ہم برطانیہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بجائے یوروپی یونین کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔ انہوں نے تھریسا مے کی تجاویزکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو امریکہ کے ساتھ ان کا تجارتی معاہدہ شاید نہیں ہوپائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بریگزٹ معاملے پر تھریسا مے کو سمجھایا بھی تھا مگر انہوں نے اسکا الٹ کیا ۔ ٹرمپ کی آمد پر لوگوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا۔
 

شیئر: