صارفین سے رابطہ کا ذریعہ ....سوشل میڈیا
ماہرین نے کہا ہے کہ جدید دور میں کاروبارکے فروغ کے لیے تاجر کو صارفین کی ضروریات کو پیش نظر رکھنا او ران کے ساتھ بہتر تعلق قائم کرنا ہوتا ہے جس کے لیے سوشل میڈیا بہت مضبوط اور مو¿ثرذریعہ ہے۔الکی وے ڈیجیٹل کمپنی کے کو فاﺅنڈر دیپانشی ٹواری کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں ہر کاروباری ادارہ سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال کررہا ہے۔اگر آپ خود کوکاروباری دنیا میں نمایاں مقام پر رکھنا چاہتے ہیں یا کاروبار کو توسیع دینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے جس میں آپ کے صارفین کی پسند کو مد نظر رکھا جائے گا۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کس قسم کا کاروبار کررہے ہیں اور آپ اپنے صارفین میں اپنی مصنوعات کے بارے میں دلچسپی کیسے پیدا کریں گے کیونکہ وہ ذریعہ جس سے آپ اپنی مصنوعات کی تشہیر کرتے ہیں حقیقتاًسوشل میڈیا سے تعلق رکھتا ہے۔
ڈی جی فونکس کے بانی سیروشی بخشی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے واٹس ایپ کی افادیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جس کے ایک ارب 50 کروڑ اکاﺅنٹ اور 45 کروڑ ایسے صارفین ہیں جو روزانہ اس کا استعمال کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ صرف 9 سال میں و اٹس ایپ ہرعمر کے مرد و خواتین کی ضرورت بن چکا ہے اور لوگوں کی اکثریت اسے رابطہ سازی کا مفت ذریعہ اور مارکیٹنگ کا سب سے موثر ہتھیار سمجھتی ہے کیونکہ یہ پورا دن، پورا ہفتہ اور پورا سال بغیر کسی تعطل کے دستیاب ہے۔
ہرکاروبار میں آجر کا کاروباری مقام پر ہونا لازمی ہے کیونکہ صارفین کو آپ کی مصنوعات کے حوالے سے آپ کے تعاون و رہنمائی کی ضرورت ہے۔ ایسی صورتحال میں و اٹس ایپ رابطے کا بہت موثر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔لوگی نیکسٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دھروول سنگھوی کا کہنا ہے کہ دلچسپ پیغامات کا نظریہ مسائل کا فوری حل ثابت ہوسکتا ہے۔اس وقت کاروباری ادارے اپنی ویب سائٹس پر انٹیلی جنس چیٹ بک کا استعمال کررہے ہیں اور صارفین اس طرح کی سادہ اور جلد لبھانے والی چیٹ بکس کو ترجیح دیتے ہیں تاہم واٹس ایپ اس سے کہیں بہتر اور مو¿ثر ہے کیونکہ اس کے صارفین کی تعدا ایک ارب 50 کروڑ سے زیادہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کیا آپ اپنی مصنوعات کی تشہیر صرف فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام کے ذریعے کررہے ہیں؟ یہ تو آپ کا ہرکاروباری حریف کررہا ہے اور آپ کو کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہے۔آپ نشریاتی اور گروپ میسجنگ کے ذریعے اپنی مصنوعات کی موثر طریقے سے تشہیر کرسکتے ہیں۔ آپ خصوصی اعلانات ، پیشکش اور رعایتوں سے صارفین کو آ گاہ کر سکتے ہیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭