لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحب زادے حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کی ریلیوں کے بعد آج صبح ن لیگ کا ماڈل ٹاؤن لاہورمیں حمزہ شہباز کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوا شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا محمد فاروق حیدر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، امیر مقام اور رانا تنویر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اور نواز شریف و مریم نواز کی گرفتاری کے بعدکی صورتحال اورآئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔