کوئٹہ: پی ٹی آئی نے اگلے ہفتے منگل کے روز ہونے والا انتخابی جلسہ ملتوی کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ ہفتے 17 جولائی کو کوئٹہ میں جلسے کا پروگرام طے تھا تاہم بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر پارٹی کی جانب سے جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان کے مطابق تحریک انصاف کے زیر اہتمام 17 جولائی کو کوئٹہ میں جلسہ منعقد ہونا تھا، تاہم پارٹی نے بلوچستان کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ کے کوئٹہ میں جلسہ سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کرنا تھا۔