انقرہ۔۔۔ ترکی کے ضلع ازمیر کے ساحلی قصبے چشمہ کے کھلے سمندر میں غیر قانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش میں مصروف 57 تارکین وطن گرفتار کر لیے گئے جنہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ترک ساحلی محافظوں نے کھلے سمندر میں ایک پلاسٹک بوٹ کو روکا جس پر سوار شامی،عراقی،فلسطینی اور یمنی باشندے سوار تھے۔ ان تمام تارکین وطن کو قریبی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ۔جہاں ضروری کاغذی کارروائی کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔