نیویارک ۔۔۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انسانی حقوق کونسل میں امریکہ کی خالی ہونے والی نشست پر آئس لینڈ کو پہلی مرتبہ بطور رکن منتخب کر لیا ۔ امریکہ نے یہ نشست انسانی حقوق کے معاملے پر اسرائیل کے بارے میں تعصب سے کام لیے جانے کا الزام لگا کر چھوڑ دی تھی ۔ آئس لینڈ کو امریکہ کی طرف سے کوئی ذ مہ داریاں نہیں ملیں تاہم مستقبل میں سوڈان کے انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے کئی سولات پیدا ہو گئے ہیں ۔ امریکہ نے یہ الزام لگایا تھا کہ عالمی ادارے کی انسانی حقوق کے بارے میں کونسل اسرائیل کے بارے میں تعصب سے کام لیتی ہے جس پر اس نے 19 جون کو انسانی حقوق کونسل کی اپنی نشست چھوڑ دی تھی ۔