Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کون بنے گا فیفا ورلڈ چیمپیئن ؟ رائے کا نتیجہ

 
جدہ: اردو نیوز ویب سائٹ urdunews.comنے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے آغاز سے اپنے محترم وزیٹرز سے رائے معلوم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔کون بنے گا ورلڈ چیمپییئن؟ رائے دیں۔ اردو نیوز کی ویب سائٹ وزٹ کرنے والے حضرات نے اس سلسلے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ آج 15جولائی کو فرانس اور کروشیا کی مضبوط ٹیموں کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ہی ٹیمیں اپنی طاقت اور تکنیکی مہارت کے بل بوتے پر یہاں تک پہنچی ہیں۔ آج کا معرکہ انتہائی دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ حیران کن بھی ثابت ہو سکتا ہے۔یہاں ہم سروے کے مطابق رائے کا نتیجہ دے رہے ہیں دیکھتے ہیں ہماری ویب سائٹ کو وزٹ کر کے اس رائے میں شامل ہو نے والے کون حضرات جیتتے ہیں۔ اس پول کے مطابق فرانس کی خوش قسمت ٹیم کے حق میں رائے کچھ زیادہ ہے جو کہ 69فیصد بنتی ہے اور کل رائے کا 52.27%ہے جبکہ کروشیا جیسی مضبوط ٹیم کے حق میں رائے کا اظہار 63فیصد افراد نے کیا ہے جو کہ 47.73%بنتا ہے۔ چند گھنٹے بعد دونوں ٹیمیں ماسکو کے لیوزنکی اسٹیڈیم کے میدان میں اتریںگی اور کون بنے گا ورلڈ چیمپیئن کا اصل نتیجہ سامنے آجائے گا۔ 

شیئر: