Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوونٹس کرسٹیانو رونالڈو کی رونمائی کرے گا

تورین: اطالوی فٹبال کلب جوونٹس اپنے نئے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی رونمائی فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد کرے گا ۔دوسری جانب ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ نے واضح کیا ہے کہ اسے برازیلی کھلاڑی نیمار جونیئر کے حصول میں کوئی دلچسپی نہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کی رونمائی اور جوونٹس میں شمولیت کی تقریب میں ہزاروں شائقین کی شرکت متوقع ہے۔یاد رہے کہ جوونٹس سے 100ملین پونڈ کے عوض پرتگالی سپر اسٹار اور ریئل میڈرڈ کومسلسل تیسری مرتبہ چیمپیئنز لیگ ٹائٹل دلانے والے کرسٹیانو رونالڈو کو خرید کر سب کو حیران کردیا ہے۔ عام تاثر یہی تھا کہ رونالڈو انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ واپس جاسکتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔ابتدائی خبروں میں ان کی ٹرانسفر فیس88ملین بتائی گئی تھی تاہم فریقین100پونڈ پر راضی ہوئے۔اس ٹرانسفر کے بعد یہ قیاس آرائیاں ہونے لگی تھیں کہ ریئل میڈرڈ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے نیمار کو حاصل کرے گا لیکن کلب نے گزشتہ روز واضح انداز میں تردید کردی۔پی ایس جی کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ میں ناکام رہنے والے نیمار کے لئے کوئی کلب اب بڑی قیمت دینے کو تیار نظر نہیں آتا۔ پی ایس جی نے چیمپیئنز لیگ میں فتح کی غرض سے نیمار کو حاصل کیا تھا لیکن وہ ڈومیسٹک میچ میں پاوں تڑوانے کے بعد باہر بیٹھ گئے تھے ۔اسی طرح ورلڈ کپ کے دوران نیمار کا دھیان کھیل کے بجائے زیادہ ڈرامہ کرنے پر رہا۔ برازیل کی ٹیم تو ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی لیکن ان ڈراموں نے نیمار کی شہرت کو منفی جانب دھکیل دیااور ا ب دنیا بھر میں فٹبالر کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

شیئر: