Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی عازمین کی پہلی پرواز 18جولائی کو

ریاض .... الخمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تہران کے عہدیدار علی رستمی نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی عازمین کی پہلی حج پرواز 18جولائی کو ارض مقدس بھیجی جائیگی۔ رستمی نے بتایا کہ ایرانی عازمین کی پروازیں الخمینی ا یئرپورٹ سے روانہ ہونگی۔ 98پروازیں السعودیہ اور ایران ایئر کی ہونگی۔15اگست تک حج پروازوں کا سلسلہ جار ی رہیگا۔ واپسی کا سفر 25اگست سے شروع ہوگا اور 15 ستمبر تک جاری رہیگا۔
 

شیئر: