ادویہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
ریاض ...سعودی ایف ڈی اے نے سوزش کو کنٹرول کرنے والی دواﺅں کے بے تحاشا استعمال کے خطرات سے خبردار کردیا۔ ایف ڈی اے نے مریضوں سے کہا ہے کہ وہ کوئی بھی دوا ڈاکٹر سے رجوع کئے بغیر نہ استعمال کریں۔ بعض مریض ایسی دوائیں استعمال کررہے ہیں جن سے دل کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔ اس طرح کے کئی واقعات ریکارڈ پر آچکے ہیں۔ اسی تناظر میں سعودی ایف ڈی اے نے انتباہ جاری کیا۔