الودیعہ میں 2 سرکاری اہلکار اور ایک حملہ آور ہلاک، 3 زخمی
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
نجران.... الودیعہ بری سرحدی چوکی پر پاسپورٹ سیکشن میں کام کرنے والے مقامی شہری نے رفقاءکار کو جھگڑا ہو جانے پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ فائرنگ دو اہلکاروں پر کی گئی تھی جن میں سے ایک فوراً ہی جائے وقوعہ پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کرنےو الا واردات کرکے فرار ہوگیا تھا۔ تعاقب کرنے پر روڈ سیکیورٹی فورس کی گشتی گاڑی پر بھی فائرنگ کر بیٹھا جس سے سیکیورٹی کا ایک اہلکار شہید اور اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والے سے نمٹنے کیلئے مجبوراً جوابی کارروائی کی گئی جس سے وہ بھی موقع پر ہی چل بسا۔