کانپور کی سڑکوں پرپہلی سی این جی اسکوٹی
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
کانپور۔۔۔۔سی این جی کٹ کے آغاز کے 4ماہ بعد پہلی سی این جی اسکوٹی کانپور کی سڑکوں پر دوڑنے لگی۔آرٹی او کی جانب سے ایندھن کی تبدیلی کی اجازت ملنے کے بعد گاڑیوں کے ڈیلرز نے سی این جی کٹ لگانی شروع کردی۔ اسکوٹی میں کٹ چابی لگنے والی جگہ پر نصب کی جاتی ہے جس پر 12ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔سیلنڈر کا وزن ڈیڑھ کلو گرام ہے۔ایک کلو میٹر کی مسافت طے کرنے میں 90پیسے خرچ ہورہے ہیں جبکہ پٹرول سے ایک کلومیٹرکی مسافت 1.93روپے میں طے کی جاتی تھی۔ سی این جی سیلنڈر سے لیس اسکوٹی فی کلو65کلومیٹر جبکہ ایک لیٹر پٹرول میں 40کلومیٹر کی مسافت طے کرتی ہے ۔کانپور میں کلیان پور کے رہنے والے نونیت مشرا نے پہلی سی این جی کٹ اپنی اسکوٹی میں لگوائی۔انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ کلو گرام وزنی سیلنڈر سے لیس اسکوٹی 95کلومیٹر چلتی ہے۔ ڈیڑھ کلو گرام سی این جی کی قیمت 84.90روپے جبکہ77روپے 40پیسے فی لیٹرکے حساب سے ڈیڑھ لیٹر پٹرول کی قیمت 116روپےہے اسکوٹی صرف 60کلومیٹر کی مسافت طے کرتی ہے۔اس طرح سی این جی کٹ لگوانے والے صارفین کوماہانہ اچھی خاصی رقم کی بچت ہوسکتی ہے۔