نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی اور اڈیالہ جیل میں بطور قیدی منتقلی پر نون لیگی کارکنان نے سوشل میڈیا پر بھی اپنے قائدین کے حق میں محاذ گرم کئے رکھا۔ چند ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
بلال ملک نے ٹویٹ کیا : نواز شریف اور مریم نواز جیل سے خوفزدہ نہیں بلکہ وہ اپنی اس جدوجہد کو ہمارے مستقبل کےلئے جاری رکھیں گے۔
ًولید مقبول کا کہنا ہے : مریم نواز نے بی کلاس جیل میں رہنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ایک عام قیدی کی طرح جیل میں رہوں گی۔ مریم تیری ہمت تیرے حوصلے کو سلام۔
مسلم لیگ نون کے آفیشل اکاو¿نٹ نے ٹویٹ کیا : تمہارے بہتر کل کےلئے نواز شریف اور اس کی بہادر بیٹی نے ہر طرح کے جبر کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔ہمیں بھی ان کی اس قربانی کا جواب اسی جذبے سے دینا ہوگا۔
بلال رضوان نے کہا : لیڈر وہی ہوتا ہے جو بے خوف ہو اور تمام تر مشکلات کے باوجود حق پر ڈٹا رہے۔
حمزہ رضوان نے کہا : ہمارے بہتر مستقبل کےلئے نواز شریف اور مریم نواز نے اپنا حال قربان کردیا۔
چوہدری انیس سبحانی نے کہا : مو¿رخ لکھے گا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے ووٹ کی عزت کےلئے جیل کاٹی اور وہ بھی باطنی مارشل لا میں۔
حسن خان کا کہنا ہے : اڈیالہ جیل کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ اس میں مستقبل کی وزیر اعظم صرف سیاسی انتقام میں ناکردہ جرموں کی سزا کاٹ رہی ہے۔ ان شاءاللہ اس جھمیل سے اب مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم بن کر نکلے گی۔
شہیر جمال نے کہا : میاں نواز شریف نے پاکستان کی بقا کے لیے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کیا۔
جمشید خان نے ٹویٹ کیا : جب بنیادی حقوق سلب کیے جائیں ، جب آوازوں کو دبایا جائے تو سمجھ جاو¿ آمریت کا دور دورہ ہے۔