دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں اپنی سیاست طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ یہ جلسہ ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔
حافظ نعیم الرحمان نے ٹویٹ کیا : میری نیک تمنائیں متحدہ مجلس عمل کے ساتھ ہیں۔ میاں اسلم جیسے لیڈر اسلام آباد کے حقیقی نمائندے ہیں ۔ اس جلسے سے پاکستان بھر میں متحدہ مجلس عمل کا ایک اچھا تاثر قائم ہوگا۔
علی حسن کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلس عمل اس وقت پاکستانی قوم کے لئے سب سے بہترین آپشن ہے۔
عبد الرحمن نے کہا : متحدہ مجلس عمل کی دیانتدار قیادت ملک میں تبدیلی لانے کے لیے تیار ہے۔
ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا : اب راولپنڈی کے عوام کے لئے صحیح وقت ہے کہ وہ اپنے لیے بہترین اور ایماندار لیڈر شپ کو منتخب کر سکیں۔
وجیہہ فاطمہ نے کہا : متحدہ مجلس عمل کو ووٹ دیں کیوں کہ اسے آپ کے مستقبل کی فکر ہے۔
صائمہ افروز ملک کا کہنا ہے : اسلام پاکستان کی منزل ہے اور پچیس جون کو یہ بات ثابت ہو جائے گی۔
ازکی شفی نے ٹویٹ کیا : نظام کی تبدیلی وقت کی ضرورت ہے۔ آؤ آگے بڑھو اور اپنا حصہ ڈالو۔ ووٹ دو کتاب کو اور اپنی نسلوں کو ایک پرامن پاکستان دو۔
سلیم نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل متحدہ مجلس عمل ہے۔
محمد اسامہ طاہر نے ٹویٹ کیا : متحدہ مجلس عمل صاف لوگوں کا مجموعہ ہے اور ہمیں موقع دیا گیا تو ہم پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنائیں گے۔یہ مقابلہ افراد کے درمیان نہیں بلکہ نظریات کے درمیان ہے۔
My all good wishes for #MMA_Rawalpindi_Jalsa. Leaders like MianAslam are true representatives of the capital. This jalsa would surely set a high wave of MMA in the country.
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) July 14, 2018
This is not a meeting.This is the show of power by MMA.Its an alarm for all the enemies of Pakistan and Islam#MMA_Rawalpindi_Jalsa
— Abdulrehman (@sahafi95) July 14, 2018