سعودی عرب میں 86.6 فیصد ناخواندہ کارکن غیر ملکی ہیں
ریاض .... لیبر مارکیٹ کے خبرنامے میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 86.6 فیصد ناخواندہ کارکن غیر ملکی ہیں۔ یہ اعدادوشمار 2018ءکی دوسری سہ ماہی کے حوالے سے جاری کئے گئے ہیں۔ خبرنامے میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ 102244 کارکن ناخواندہ ہیں۔ یہ سب کے سب غیر ملکی ہیں۔ نجی اداروں میں ملازم ہیں ۔ ان میں گھریلو عملہ بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 13703 سعودی کارکن ناخواندہ پائے گئے ہیں۔ ان کا تناسب 13.4 فیصد بنتا ہے۔