Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز اور مریم کی جیل میں سیکورٹی سخت

راول پنڈی:  ن لیگ کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کی جیل میں بیرکوں کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں اہم شخصیات کو جیل کے اندر کوئی بھی ضرورت کی چیز فراہم کرنے کے لیے مشقتی بھی فراہم کردیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم حسب مطابق جیل میں صبح نماز فجر کی ادائیگی اور اس کے بعد تلاوت کررہے ہیں۔ بعد ازاں ناشتے سے قبل چہل قدمی اور ادویات بھی لینا ان کا معمول ہے۔
ذرائع کے مطابق اخبارات کی فراہمی اور یونیفارم کے علاوہ دونوں وی آئی پی سزا یافتہ شخصیات کی بیرکس کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے اور پولیس اہل کاروں کو بیرکس کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -شہباز شریف آج نیب میں پیش ہونگے

شیئر: