Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار میں انجینیئر کا اغوا اور جبراً شادی

حاجی پور۔۔۔۔بہار کے ضلع ویشالی میں  اغوا اورجبراً شادی کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ یہاں ریلوے میں انجینیئر کے عہدے پر فائز نوجوان کو اغوا کرکے ایک لڑکی سے شادی کرادی گئی۔ لڑکے کی والدہ نے پولیس اسٹیشن میں واقعہ کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے بتایا کہ ریلوے ڈویژن میں سیکشن انجینیئر کے عہدے پر تعینات درگا شرن اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل سے جارہے تھے کہ جنداہا تھانے کے صلاح گاؤں کے قریب 12سے 15افراد نے انہیں اغوا کرلیا ۔ انجینیئر کے دوست نے فوراً پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے راگھوپور مغربی گاؤں میں واقع ایک مکان سے دلہن کے ساتھ انجینیئر کو بازیاب کرایا۔پولیس کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ انجینیئر کی والدہ وینا دیوی کے بیان پر جنداہا پولیس اسٹیشن میں لڑکے کو نامعلوم افراد کے ذریعے اغوا کی شکایت درج کی گئی ۔ انجینیئردرگا  شرن نے الزام لگایا کہ اسکے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور جبراً لڑکی سے شادی کرا دی گئی۔ اس معاملے میں لڑکی نے بتایا کہ انجینیئر درگا شرن سے تقریباً ایک سال سے جان پہچان تھی۔ اس نے شادی کے نام پر بھاری رقم کا مطالبہ کیا بعدازاں رابطہ منقطع کرلیا ۔پولیس نے بتایا کہ لڑکے کواغوا کرکے زبردستی شادی کرانے کا معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -ہند، بنگلہ دیش کے مابین سفری معاہدے پر دستخط

 

شیئر: