Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرفتاری اور حوالات میں لیجاتے وقت ملزمان کے 3حقوق

 ریاض..... پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ گرفتاری یا حوالات میں بند کرتے وقت ملزمان کو 3حقوق حاصل ہیں۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ سب سے پہلا حق یہ ہے کہ گرفتاری کیلئے آنے والوں یا حوالات میں لیجانے والوں سے دریافت کیا جائے کہ آخر اسے کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے یا اسے حوالات کیوں لے جایا جا رہا ہے۔دوسرا حق یہ ہے کہ پوچھ گچھ اور مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل کی خدمات حاصل کر سکتا ہے۔ یہ بھی اس کا حق ہے۔ تیسرا حق یہ ہے کہ ملزم گرفتاری یا حوالات میں لیجانے کی کارروائی کے وقت جسے مناسب سمجھے واقع کی اطلاع دے سکتا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے یہ تاکید بھی کی ہے کہ ملزمان قانون میں دیئے گئے حقوق سے واقفیت کے اقرار نامے پر دستخط کرے اور اگر وہ دستخط نہیں کریں گے تو ایسی صورت میں اس کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ 
 

شیئر: