Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت خدمات کیلئے شاہی منظوری

ریاض...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صحت خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 6اقدامات کی منظوری دیدی۔ سعودی ہیلتھ کونسل نافذ کریگی۔ المدینہ اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ بیماری کی چھٹیوں کا آن لائن پروگرام ، میڈیکل کوڈ کے سلسلے میں سعودی عملے کی تربیت و تعلیم اور دواﺅ ں کا نظام شامل ہیں۔ آن لائن پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین وزارت شہری خدمات کے ساتھ تال میل پیدا کرکے بیماری کی چھٹی لے سکیں گے۔ ایوان شاہی نے اس امر کی بھی منظوری دیدی ہے کہ عام شہریوں کے صحت نظام کے کارگر ہونے کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جائے۔
 

شیئر: