ریاض.... احوال مدنیہ محکمہ نے اعلان کیا ہے کہ مقامی شہری اتوار سے لے کر جمعرات تک صبح کی طرح شام کے وقت بھی قصیم ریجن کے 3دفاتر سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ احوال مدینہ کے ترجمان محمد الجاسر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بریدہ دفتر2، العثیم مال اور عنیزہ و الرس دفتر شام کو بھی کھلیں گے۔ آخری دفتر سے صرف خواتین رجوع کر سکیں گی جبکہ دیگر سے مقامی شہری اور خواتین دونوں استفادہ کے مجاز ہوں گے۔ شام کو کھولے جانے والے دفاتر 7بجے تک کام کریں گے۔ دفاتر جانے سے قبل آن لائن بکنگ کرانا ہو گی۔