Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#اب صرف کتاب

متحدہ مجلس عمل کے کارکنان بھی سوشل میڈیا پر آئندہ انتخابات کے حوالے سے خاصے سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ ایم ایم اے کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے” #اب صرف کتاب“ ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا جو پاکستان کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔
فرید رزاقی نے ٹویٹ کیا : اٹھو کہ آواز آرہی ہے ، کتاب تم کو بلا رہی ہے ، چلو کہ رستے پکارتے ہیں ، بڑھو کے منزل قریب تر ہے۔
صہیب راشد نے ٹویٹ کیا : پاکستان کا بڑا مسئلہ نا خواندگی ہے ، ہم ہر پاکستانی کے ہاتھ میں کتاب دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ آگے بڑھے اور دنیا میں نام روشن کر سکے۔ یہ خواب اسی صورت میں شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے جب ہم کتاب کو ووٹ دیں۔
عبدالرحمن نے کہا : یہ صرف ایک الیکشن نہیں بلکہ یہ ہمارے پاس بہترین موقع ہے کہ ہم اپنی ووٹ کی طاقت کے ذریعے تبدیلی لائیں۔
وجیہہ فاطمہ نے کہا : اگر آپ پاکستان کو ایک اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں تو اس کا واحد راستہ کتاب کو ووٹ دینا ہے۔
شرمین عبدالقیوم کا کہنا ہے : احتساب سب کا ، یہ صرف تب ممکن ہے جب ایماندار قیادت ایوانوں تک پہنچے۔ ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لیے کتاب کو ووٹ دیں۔
عیشہ ارشد نے ٹویٹ کیا : اللہ تعالیٰ اس قوم کی حالت کو کبھی تبدیل نہیں کرتا جو خود اپنی حالت کو تبدیل کرنے کے لیے کوشش نہیں کرتی۔
ماریہ ڈار کا کہنا ہے : واحد راستہ جس سے پاکستان کا عام آدمی امن و خوشحالی حاصل کر سکتا ہے کتاب کو ووٹ دینا ہے۔
علی حسن نے کہا : اپنے بہتر مستقبل کے لئے کتاب کو ووٹ دو۔
اویس نواز نے کہا : کتاب امن اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں