منگل 17جولائی 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار”الحیاة“ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی معیشت کی شرح نمو 1.9فیصد متوقع ہے، عالمی مالیاتی فنڈ
٭ دہشتگردی کے الزام میں 4سعودیوں پر مقدمہ شروع،100کلو گرام دھماکہ خیز مواد مملکت منتقل کرنے کا الزام
٭ یمنی فوج نے صعدہ کے مغرب میں ایک اور محاذ کھول دیا
٭ روسی امریکی سربراہ کانفرنس نے” دوستی اور امن“ کی خاطر مکالمہ شروع کردیا
٭ ایران پر سے پابندیاں اٹھائی جاسکتی ہیں، امریکہ، ٹرمپ مذاکرات کیلئے رابطہ کریں، تہران
٭ مصر نے شہریت کا قانون اور فوجی کمانڈروںپر مقدمے کیلئے شرائط کا قانون جاری کردیا
٭ شامی نظام نے ملک کے جنوبی علاقوں میں اثر و نفوذ بڑھانے کا عندیہ دیدیا
٭ بصرہ میں خامنہ ای اور خمینی کی تصاویر نذر آتش کردی گئیں
٭ روس اور امریکہ عالمی نظام کو بچانے پر توجہ دیں، یورپی یونین کا دونوں ملکوں کے سربراہوں کے نام پیغام
٭ انسانی حقوق کی عرب کمیٹی کی گولڈن جوبلی میں سعودی عرب کی شرکت
٭ مکالمہ بین المذاہب کا عالمی مرکز قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے، اسکندریہ کے پوپ دوم
٭٭٭٭٭٭٭٭