Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز اور مریم کی سیکورٹی مزید سخت‘ نقل و حرکت محدود

راولپنڈی:  نیب سے سزا پانے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی سیکورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں نقل و حرکت بھی محدود کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق نواز شریف کی سیکورٹی پر 6 اہل کار تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ مریم نواز کی سیکورٹی پر بھی خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 6 خواتین اہل کار تعینات ہیں۔ ساتھ ساتھ جیل کھلنے کے دوران نواز شریف کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور مریم نواز کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔ سیکورٹی حکام نے نواز شریف کے مشقتی پر بھی گہری نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
نواز شریف اور مریم نواز کو مہیا کیے جانے والے کھانے اور پانی کی نگرانی خود جیل سپرنٹنڈنٹ کریں گے ۔ سابق وزیراعظم کی سیکورٹی بڑھانے کے ساتھ جیل کی فضائی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے ۔ سیکورٹی حکام نے ہیلی کاپٹر سے جیل کے مختلف حصوں کا فضائی معائنہ کیا ہے ۔

شیئر: