سیالکوٹ: پولیس، رینجرز اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے رہنما کے گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیال کوٹ کے تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس، رینجرز اور حساس ادارے نے پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر چھاپا مارا اور اس دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ میں 2 عدد کلاشنکوف، ایک پمپ ایکشن گن، 2 عدد 9 ایم ایم پسٹل اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 3 ملزمان ندیم ملک، جہانزیب وکی اور ملک عمر کو گرفتار کرلیا۔ تینوں ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے ۔