Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان کا پہلا میچ تھائی لینڈ سے ہوگا

 
  جکارتہ: انڈونیشیا کے شہرجکارتہ میں منعقد ہونے والے ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا اور پاکستانی ٹیم 20 اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔اس مرتبہ پہلی بار ہاکی میچوں میں ویڈیو ریفرل سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے تاکہ متنازعہ فیصلوں سے بچا جا سکے۔ ایشیائی ہاکی مقابلوں کی تاریخ میں پہلی بار 14 ملکوں کی 21 مینز اور ویمنز ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ 14دن کے اس ایونٹ کے دوران مجموعی طور پر 60میچز کھیلے جائیں گے۔ ایشین گیمز کی فاتح مینز اور ویمنز ٹیمیں ٹوکیو اولمپکس 2020 میں بھی براہ راست کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں گی۔ پاکستانی ٹیم 22 اگست کو عمان، 24 اگست کو انڈونیشیا، 26 اگست کو ملائیشیا جبکہ 28 اگست کو اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ فائنل سمیت پوزیشن میچز یکم ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کے تمام مقابلے جکارتہ کے گلورا بنگ کارنو اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ مردوں کی گیارہ ٹیموں کو 2گروپس میں رکھا گیا ہے۔ ایشین گیمز کے فائنل سمیت پوزیشن میچز یکم ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔

شیئر: