Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ ہاکی: پاکستان کو آخری پوزیشن سے بچنے کیلئے جیتنا ہوگا

 
گولڈ کوسٹ :کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن کے میچ میں کینیڈا کے مدمقابل ہو گی۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے اپنے چاروں گروپ میچز ڈرا کھیلے تھے اور وہ گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر رہی تھی۔گرین شرٹس نے ویلز، ہند، انگلینڈ اور ملائیشیا کے خلاف میچز برابر کھیلے اور اب ساتویں پوزیشن کے میچ میں اسے کینیڈا کا چیلنج درپیش ہو گا۔پاکستان کو ایونٹ میں آٹھویں اور آخری پوزیشن سے بچنے کیلئے یہ میچ لازم جیتنا ہو گا ۔ 

شیئر: