Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے ٹاک بینڈ بی 5 لانچ‎

ہواوے کمپنی نے ٹاک بینڈ بی 5 متعارف کرا دیا ہے۔ بینڈ میں 1.13 انچ ایمولڈ ڈسپلے اور گلاس پروٹیکشن دی گئی ہے۔ یہ ڈسپلے کمپنی کے پچھلے بینڈز کی نسبت 2.4 گنا بڑا ہے۔ یہ بینڈ ڈسٹ اور واٹر پروف ہے۔ بینڈ کی مدد سے کال ہسٹری کو دیکھا جا سکتا ہے اور کسی بھی کال کو میوٹ کیا جا سکتا ہے۔ کالنگ کے ساتھ ساتھ یہ بینڈ 24 گھنٹے دل کی دھڑکن کو مانیٹر بھی کرتا ہے اسکے علاوہ چہل قدمی ، سائکلنگ ، دوڑ اور دیگر ورزش کو بھی مانیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بینڈ میں دی گئی ٹرو ریلیکس ٹیکنالوجی کی مدد سے اسٹریس اسٹیٹس بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ریمانڈر اور الارم کی سہولت بھی بینڈ میں موجود ہے۔ بینڈ کی بیٹری 108 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس کا ٹاک ٹائم 6 گھنٹے سے زائد ہے۔ بینڈ کے اسپورٹس ایڈیشن کو ایش ، کالے اور براؤن رنگ میں پیش کیا گیا ہے جبکہ بزنس ایڈیشن کو میٹل اسٹریپ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ بینڈ کو پری آرڈر کے لئے پیش کر دیا گیا ہے اور اسکی فروخت 20 جولائی سے شروع ہو گی۔
 

شیئر: