موٹو ای 5 پلے کا اینڈرائیڈ گو ایڈیشن متعارف
موٹورولا کمپنی نے ای 5 پلے اسمارٹ فون کا اینڈرائیڈ گو ایڈیشن متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.3 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 425/427 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو گو ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم ، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 8 میگاپکسل اور فرنٹ پر فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2800 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کی فروخت رواں ماہ شروع ہو گی اور اس کی قیمت 109 یورو ہے۔