Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوسین بولٹ پروفیشنل فٹبالر بننے کیلئے تیار

 
گوسفورڈ: جمیکا کے سابق ایتھلیٹ اور دنیا کے تیز ترین انسان کا لقب حاصل کرنے والے یوسین بولٹ نے فٹبال کوکیریئر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور 6ہفتے کے ٹرائلز کے لئے آسٹریلوی کلب کا حصہ بن گئے ہیں۔ اے لیگ میں کھیلنے والے کلب سینٹرل کوسٹ میرینرز کے ساتھ ٹرائلز میں اگر یوسین بولٹ کامیاب رہے تو کسی بڑے کلب میں ان کی شمولیت کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ایسی صورت میں وہ مکمل سیزن کھیل سکیں گے۔اس سے پہلے یوسین بولٹ جرمن کلب بورشیا ڈورٹمنڈ اور ناروے کے کلب اسٹرومز گوڈسٹ کے ساتھ ٹرائلز کے لئے منسلک رہ چکے ہیں۔

شیئر: