کویت: پیشہ تبدیل کرنے سے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ ہوجائے گا
کویت: کویت میں مقیم غیرملکیوں کا ڈرائیونگ لائسنس پیشہ تبدیل کرنے سے منسوخ ہوجائے گا۔ کویتی وزارت داخلہ نے نئے فیصلے سے تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔
کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی خبریں پڑھنے کےلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت روانہ کردی ہے کہ ملک میں مقیم غیر ملکی پیشہ تبدیل کریں تو ان کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا جائے۔ انہیں اس وقت ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے گی جب یقین کرلیا جائے کہ نیا پیشہ ان پیشوں میں سے نہیں جنہیں ڈرائیونگ کی اجازت نہیں۔ اسی طرح یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں ا ور مقیم غیرملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت ختم ہوجانے پر گاڑی کے کاغذات کی تجدیدیا نئی گاڑی کی رجسٹریشن نہیں ہوگی۔
کویت کی مزید خبریں یہاں پڑھیں