جماعت اسلامی کے جلسے میں اسٹیج گر گیا،سراج الحق محفوظ رہے
پشاور...مہمند ایجنسی میں جماعت اسلامی کے جلسے کے لئے اسٹیج اچانک منہدم ہو گیا ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت دیگر رہنما محفوظ رہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سینیٹر مشتاق احمد خان اور دیگر رہنما اسٹیج پر موجود تھے ۔ حادثہ اسٹیج پر گنجائش سے زیادہ افراد کے کھڑے ہونے کے باعث پیش آیا۔ اسٹیج ٹیبلوں کو جوڑ کر بناگیا گیا تھا ۔اونچائی زیادہ نہ ہونے کے باعث لوگ محفوظ رہے۔ بعد ازاں اعلان کیا گیا کہ جلسہ منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ تمام افراد پنڈال میں موجود رہیں۔ سراج الحق نے کرسی پر کھڑے ہو کر خطاب کیا۔