موٹی گردن کو خوبصورت بنانے کے لیے ورزشیں
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
گردن کو خوبصورت بنانے والی ورزشیں بہت اہمیت کی حامل ہیں خصوصاً ان خواتین کے لئے جن کی تھوڑیاں یا گردن موٹی ہوں ۔ ورزش کے لئے زیادہ وقت صرف کرنا ضروری نہیں ۔ صرف تھوڑا سا وقت صرف کر کے گردن کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے ۔
دو میٹر لمبی چھڑی لے کر اسے کندھوں پر رکھ لیں ۔ ہاتھ اوپر رکھیں اور دونوں طرف گردن گھما کر تھوڑی سے چھڑی کو چھونے کی کوشش کریں ۔
دونوں ہاتھوں کوسر کی پشت پر باندھ لیں اور پھر گردن کو پیچھے کی طرف موڑیں ۔ یہ عمل پچیس مرتبہ کریں ۔
کسی اونچی سطح پر لیٹ کر سر کو نیچے لٹکائیں اور پھر سر کو اونچا کر کے سینے کی طرف لائیں ۔
سیدھی کھڑی ہو جائیں اور سر کو دائیں سمت اس طرح موڑ یں کہ دایاں شانہ نظر آنے لگے ۔ اب دائیں ہاتھ کو گردن کے وسط میں رکھ کر مساج کریں ۔ گردن کو نارمل پوزیشن پر لے آئیں اور پھر اسی ورزش کو بائیں ہاتھ کی سمت کریں ۔
ضرورت سے زیادہ سر کو نیچے رکھنا بھی گردن کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ اس لیے سر کو اٹھا کر رکھیں ۔ اس سے نہ صرف چال خوبصورت لگتی ہے بلکہ تھوڑی کی جلد بھی نہیں لٹکتی ۔
تکیے کے بغیر سونا بھی اس مسئلہ سے نمٹنے کا اچھا طریقہ ہے ۔ یاد رکھیں گردن خواتین کے مجموعی حسن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ اسے ہرگز نظر انداز نہ کریں ۔