#مہدی حسن
جمعرات 19 جولائی 2018 3:00
گلوکار مہدی حسن کی وفات کو کئی برس ہوگئے لیکن لوگ آ ج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔ بدھ کو انکا 91واں یوم ولاد ت منایا گیا۔ ا س موقع پر گوگل نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈوڈل جاری کیا ہے۔
انکے پرستاروں نے بھی ٹوئٹ کئے اور اس گلوکار کو زبردست خراج پیش کیا۔
ماہ نور علوی کہتی ہیں کہ وہ لیجنڈ تھے۔ اب بھی ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔
چوہدری احمد نسیم کا ٹویٹ ہے کہ آج انکی 91ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔ وہ شہنشاہ غزل تھے۔
حسنات علی کا کہناہے کہ غزل گائیکی کے عظیم فنکار اور غزل کے شہنشاہ کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔
شاہنواز ٹویٹ کرتے ہیں کہ پاکستانی فلمی موسیقی میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔
جہاں آرا ٹویٹ کرتی ہیںکہ یہ بات بھی کتنی اہم ہے کہ گوگل نے بھی انکی سالگرہ پر انہیں یاد کیا۔
میر حسام میر لکھتے ہیں کہ لیجنڈ مرتانہیں۔
احمد کہتے ہیں کہ مہدی حسن نے پہلی مرتبہ 1957ءمیں ریڈیو پاکستان کراچی پر پرفارمنس دی۔ وہ ٹھمریاں گایا کرتے تھے۔
فیری کا ٹویٹ ہے کہ یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ جب آپ اپنے ملک کے لئے کوئی عظیم کام کرتے ہیں تو دنیا آپ کو یاد کرتی اور احترام دیتی ہے۔ مہدی حسن کیلئے آج گوگل نے ڈوڈل نکال کر یہی کیا۔
لاشاری ٹویٹ کرتے ہیں کہ اسلام آباد کی بارش سے بھیگی رات ہوتی اور استاد مہدی حسن غزل سرا ہوتے۔ اسکا تو جواب ہی نہیں تھا۔
زیبی کہتی ہیں انکی آواز جو کبھی مر نہیں سکتی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭