Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈائٹ مشروبات صحت کیلئے خطرناک ہیں، امریکی ماہرین

نیویارک .....ایک نئی طبّی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انسانی جسم کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ مواد وہ سافٹ ڈرنکس ہیں جو شکر کے متبادل کے طور پر پیش کئے جاتے ہیں اور عام طور پر انہیں ڈائٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ماہرین ان مشروبات کو مکمل طور پر ترک کرنے پر زور دیتے ہیں۔امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہونے والے تحقیقی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ شکر کے متبادل سے میٹھے بنائے گئے یہ مشروبات جن کو پرہیز کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، ان مشروبات سے دماغ کا دورانِ خون اچانک منقطع ہو جانے اور زوالِ عقل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ایسوسی ایشن کے ماہرین کے مطابق دن میں کم از کم ایک بار مصنوعی شکر سے تیار کردہ مشروب استعمال کرنے سے دماغی سکتے کا خطرہ 3 گنا جب کہ زوال عقل سے دوچار ہونے کا خطرہ 2.9 گنا بڑھ جاتا ہے۔ 

شیئر: