نشاستہ دار غذاﺅں کو زیادہ بھوننے سے گریز کریں، ماہرین
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
نیویارک.... سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کینسر کا سبب بننے والے ممکنہ کیمیائی مادوں کے استعمال میں کمی لانے کے لئے نشاستہ والی غذاﺅں کو زیادہ بھوننا نہیں چاہئے اس لئے بریڈ، چپس اور آلو کو بھورے کے بجائے ہلکے پیلے یا سنہرے ہونے کی حد تک ہی پکایا جائے۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ا سٹارچ یا نشاستہ والی غذاو¿ں کو اگر زیادہ دیر تک زیادہ درجہ حرارت پر بھونا، تلا یا گرل کیا جائے تو اس سے ایکریلامائڈ نامی کیمیائی مادہ پیدا ہوتا ہے جو کینسر جیسے موذی مرض کا سبب بنتا ہے۔ برطانیہ کی فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی نے کھانا پکانے کے طریقوں میں احتیاط اور غذاﺅں کو زیادہ بھوننے سے منع کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تجربات کے دوران دوسرے جانداروں میں کینسر اور ایکریلامائڈ کے درمیان تعلق پایا گیا ہے جس کی وجہ سے انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انسانوں میں بھی ایسا ہو سکتا ہے تاہم انسانوں میں ابھی تک یہ تعلق ثابت نہیں کیا جا سکا لیکن اس کے خدشات ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکریلامائڈ مختلف قسم کے کھانے پکانے سے فطری طور پر پیدا ہونے والا مادہ ہے اور اس کی سب سے زیادہ مقدار ان غذاو¿ں میں پائی جاتی ہے جن میں نشاستہ کی مقدار زیادہ ہوتی ہیں اس لئے انہیں زیادہ دیر تک نہیں پکانا چاہئے۔