Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف خاندان کی سزاؤں کیخلاف لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

لاہور:  عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی نے اے کے ڈوگر کے توسط سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔
لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نامی تنظیم کی درخوست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد قومی احتساب بیورو کا قانون ختم ہو چکا ہے، لہٰذا اس کے تحت اب کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکتی۔ جس قانون کا وجود ہی نہیں اس کے تحت کسی کو سزا کیسے ہو سکتی ہے؟ لہٰذا نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد کی سزا پر عمل روکا جائے۔
اے کے ڈوگر کی جانب سے ابتدائی دلائل سننے کے بعد جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔ فاضل جج نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی۔
مزید پڑھیں:- - - -خطرات اور الرٹس کی خبریں جعلی ہیں‘ آئی ایس پی آر

شیئر: