Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی وی چینلز پر ہونیوالی بدتمیزی پر پابندی کا مطالبہ

لکھنؤ۔۔۔۔ مفتی اعجاز ارشد قاسمی کے ساتھ گزشتہ روز مذاکرے میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیاجس پر لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔مفتی اعجاز آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کی ترجمانی یا اس کے رکن کی حیثیت سے ٹی وی مذاکرے میں شرکت کیلئے متعین نہیں کئے گئے تھے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داروں نے 3رکنی کمیٹی تشکیل دی جو اس واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی کو پیش کریگی۔ امام عیدگاہ مولانا خالد فرنگی محلی نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر ہونیوالے مباحثوں اور مذاکروں میں اسلامی تعلیمات غلط طریقے سے پیش کئے جانے اورغیر اخلاقی حرکتوں سے ملک کی سب سے بڑی اقلیت کی دل آزاری ہورہی ہے۔ نام نہاد مذہبی  مذاکروں پر پابندی عائد کی جائے۔ آزادی ٔرائے کے معنی یہ ہرگز نہیں کہ آپ کسی مذہب کے معاملات ، احکام و مسائل کی غلط تشریح پیش کریں۔
مزید پڑھیں:- - - -اتراکھنڈ میں بس کھائی میں گرگئی،10افراد ہلاک

 

شیئر: